کولگام میں نالے سے کمسن لڑکی کی لاش بر آمد

0

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک کمسن لڑکی لاش ایک نالے سے بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں مقامی لوگوں نے 14 سالہ لڑکی کی لاش اپنے گاؤں کے نزدیک ہی نالہ وشو میں دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحیقن کے سپرد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS