ستنا:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میہر تھانہ علاقہ کے تلورا گاؤں میں آج ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی لاشیں پھندے پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کی مہیرتحصیل کے تلورا گاؤں میں صبح لڑکا اورلڑکی پھندے پر لٹکے ہوئے پائے گئے۔ معمول کے کاموں کے لئے صبح کھیت پر گئے دیہی باشندوں کو تلورا گاوں کے دیوی مندر کے قریب ایک درخت پر ان کی لاشیں پھندے پر لٹکی نظرآئیں۔ اس کے بعد گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS