اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا 39 واں دن،31 افراد جاں بحق

0
اسرائیل کا پیدا کردہ جغرافیائی تناو پورے علاقے کو غیر مستحکم کر دے گا: ترکیہ
اسرائیل کا پیدا کردہ جغرافیائی تناو پورے علاقے کو غیر مستحکم کر دے گا: ترکیہ

غزہ: اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ پر فضائی حملے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات بھی غزہ کی پٹی شدید فضائی بمباری کی زد میں رہی ،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ مہاجر کیمپ میں جبالیہ اسپورٹس کلب کے گرد موجود بارہ گھروں کو نشانہ بنایا۔ امدادی ٹیموں اور عام شہریوں نے اب تک 31 نعشیں بازیاب کی ہیں اور بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بھی کافی ہے جنہیں انڈونیشیا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسراءیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں ال آغا اور ابو جمیزہ خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جس مین دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبلیہ کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کے قریب السواریکیہ خاندان کا مکان بھی اسرائیلی بمباری کی زد میں رہا جس میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے جبکہ اس بمباری میں فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑی حسن زائتر اور ابراہیم قیسہ بھی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب مصر نے رفح سرحدی چوکی کو بند نہیں کیا مگر اسرائیل امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دو دن میں ایندھن نہ ملنے پر غزہ کے اسپتال کام کرنا چھوڑ دیں گے: الکائلہ

مصری امور خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بتایا کہ رفح سرحد بند ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،کشیدگی کے آغاز سے اب تک رفح سرحد کھلی ہے،مگر رکاوٹوں کا یہ سلسلہ اسرائیل نے جاری رکھا ہوا ہے۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS