احمد آباد کی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

0

احمد آباد: گجرات میں  ضلع احمد آباد کے سانند جی آئی ڈی سی علاقے میں بدھ کی صبح ایک فیکٹری میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی گیٹ 2 کے نزدیک یونیچارم نامی ڈایپر بنانے والی فیکٹری میں آج صبح اچانک آگ  لگ گئي۔ صبح نو بجے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائرمحکمہ کےعملہ 26 فائرفائٹر گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیے ۔فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پرقابو پانے کے لئے سخت جد وجہد کررہے ہیں۔اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS