دہلی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 کے پار

0

نئی دہلی (ایس این بی) : ہفتہ کو دہلی کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے اتوار کو یہاں درجۂ حرارت میں مزید اضافے اور پیر سے شدید گرمی پڑنے کے امکان کے پیش نظر اپنی پیشی گوئی میں یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اگلے ہفتے شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ نے پیر سے بدھ تک یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ کم سے کم درجۂ حرارت میں نمایاں اضافے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آج یہاں معمول کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری زیادہ تھا۔ آج کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو آج معمول کا درجہ حرارت تھا۔ اپنی پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہاں درجۂ حرارت 41 اور 22 ڈگری سیلسیس رہنے اور گرم ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آج دہلی کے یمنا اسپورٹس کمپلیکس علاقہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آج دہلی کے بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS