آلودہ پانی سے گروکل اسکول کے 120طلبا متاثر،کانگریس کا احتجاج

0

حیدرآباد (یواین آئی)تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے گروکل اسکول میں آلودہ پانی سے 120طلبہ کے متاثر ہونے کے واقعہ کے خلاف کانگریس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کراحتجاج کیا۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے اسکول کے قریب کشیدگی پھیل گئی۔ احتجاجیوں نے پرنسپل سے گروکل اسکول میں پیش آئے اس واقعہ اوردیگر مسائل کے بارے میں پوچھنے کی کوشش کی۔ اس دوران پرنسپل سے ان کا جھگڑا ہوگیا۔ پرنسپل نے ان احتجاجیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ کانگریس لیڈروں نے تحصیلدار اور ایم ای او سے پرنسپل کی شکایت کی اورطلباء کے مسائل سے نمٹنے میں لاپرواہی کرنے والے پرنسپل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS