سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ جیل سے رہا

0

احمد آباد (پی ٹی آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منظور کئے جانے کے ایک دن بعد سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو ہفتہ کو جیل سے رہا کردیاگیا۔
عدالت عظمیٰ نے 2002 کے گجرات فسادات میں ’بے قصور لوگوں‘ کو پھنسانے کے لےے ثبوت گڑھنے کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ
کی عبوری ضمانت جمعہ کو منظور کرلی تھی۔ سیتلواڑ 26 جون کو گرفتاری کے بعد سے ہی یہاں سابرمتی سینٹرل جیل میں بند تھیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے
مطابق ضمانت کی لوازمات کے لےے سیتلواڑ کو سیشن جج وی اے رانا کے سامنے پیش کیاگیا تھا۔ خصوصی پبلک پروزیکیوٹر امت پٹیل نے کہا کہ ’سیشن کورٹ
نے عدالت عظمیٰ کے ذریعہ عائد کردہ شرائط کے علاوہ 2 دیگر شرائط بھی لگائیں۔ سیشن کورٹ نے ملزم سیتلواڑ کو 25 ہزار روپے کا نجی مچلکہ بھرنے اور
اس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہندوستان نہ چھوڑنے کا حکم دیا‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS