بلیا ضلع میں دلت طالب علم کی پٹائی کے بعد ٹیچر معطل

0

بلیا، (پی ٹی آئی)اترپردیش کے بلیا ضلع کے اسکول کے ایک ٹیچر کے ذریعہ موٹر سائیکل پر ہاتھ رکھنے کو لے کر ایک دلت طالب علم کی پٹائی کے بعد انہیں معطل
کر دیا گیا ہے۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔ ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر منی رام سنگھ نے بتایاکہ اس معاملے کی سیکشن ایجوکیشن آفیسر کے ذریعہ ابتدائی
جانچ کی گئی اور جانچ رپورٹ میں بادی النظر میں قصوروار پایا گیا ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ ملزم ٹیچر موہن شرما کو فوری اثر سے معطل کر دیاگیا ہے۔ دریں اثنا
پولیس نے ٹیچر کے خلاف ہفتہ کو معاملہ درج کیا اور اس کے بعد ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے ہفتہ کو ملزم ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق
ضلع کے نگرا تھانہ علاقہ کے بھیم پورا نمبر 2 گاﺅں کے باشندہ وویک نگرا ایجوکیشن زون کے ہائر سیکنڈری اسکول رنﺅپور میں چھٹی کلاس کا طالب علم ہے۔
طالب علم وویک نے ہفتہ کو اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے لنچ بریک کے وقت اس کا ہاتھ غلطی سے اسکول کے ٹیچر کرشن موہن
شرما کی موٹر سائیکل پر رکھ گیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے بعد ٹیچر اسے لے کر مبینہ طور پر اسکول کے ایک کمرے میں گئے اور اس کا کالر پکڑ کر اسے کمرے
میں بند کر دیا۔ طالب علم نے الزام لگایا کہ اس کی لوہے کے پائپ اور جھاڑوں سے پٹائی کی گئی اور اس کی گردن دبائی گئی۔ وویک نے بتایا کہ اسکول کے ٹیچروں
اور طلبا نے بیچ میں آ کر اسے بچایا۔ اس واقعہ کی جانکاری ملنے پر ہفتہ کو اسکول میں طلبا کے اہل خانہ نے ہنگامہ کیا۔ نگرا تھانہ انچارج دیویندر ناتھ دوبے اور
سیکشن ایجوکیشن آفیسر موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھا کر ہنگامہ ختم کرایا۔ تھانہ انچارج دیویندر ناتھ دوبے نے بتایا کہ دلت طالب علم کی ماں کوشیلا کی
تحریر پر ٹیچر کرشن موہن شرما کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS