طیارہ حادثے میں امریکی اداکار جو لارا کی موت

0
image:accident,

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکی اداکاراور’ٹارزن :دی ایپک ایڈونچرز‘میں عمدہ کردار ادا کرنے والے جولارا کی طیارے حادثے میں موت ہو گئی ۔ دی ٹینیسین اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔ طہارہ حادثے میں جو لارا کی اہلیہ اور پانچ دیگر افراد کی بھی موت ہو گئی ہے ۔
اخبار نے اتوار کے روز پولیس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز طیارہ حادثے میں لارا (58) سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ مرنے والوں میں لارا کی اہلیہ گون لارا (66) اور پانچ دیگر شامل ہیں۔ سیسنا سی 501 جیٹ ہفتہ کی صبح رتھرفورڈ کاؤنٹی کے سمرنا شہر کے نزدیک پیرسی پریسٹ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایمرجنسی احکام کے مطابق طیارے نے فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پرواز کی۔ رات بھر جاری ریسکیو آپریشن کے بعد حکام نے بتایا کہ حادثے میں تمام سات مسافروں کی موت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS