تمل ناڈو میں اسٹالن قیادت والی 34 رکنی کابینہ کی حلف برداری

0
image:thehindu.com

چنئی: (یواین آئی) تمل ناڈو میں 10سال کے وقفہ کے بعد چھٹی باراقتدار میں لوٹی ڈی ایم کےحکومت میں ایم کے اسٹالن قیادت والی 34 رکنی کابینہ نے حلف لیا۔
یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر بنواری لال پروہت نے اسٹالن اور ان کی کابینہ کے ممبروں کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں اداکار سے سیاستدان بنے’مکل ندھی مائم‘کے بانی کمال ہاسن، ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ممبر وائیکو اور اے آئی اے ڈی ایم کے کوآرڈی نیٹراور سابق نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایل گنیشن نے شرکت کی۔
وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اسٹالن پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ اپنے والد اور سابقہ ​​ڈی ایم کے چیف ایم کروناندھی،سی این انادورئی اور پیریار کی یادگار پر گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وہ کروناندھی کی رہائش گاہ گوپال پورم بھی گئے اور اپنی والدہ سے آشیرواد لیا۔
وزیر اعلی بعد میں ریاستی سکریٹریٹ پہنچے اور چارج سنبھال لیا اور اہم فائلوں پر دستخط کئے۔
34 رکنی کابینہ میں ماضی کی کرونادھی حکومت میں شامل رہے وزرائے کے ساتھ ہی 15 نئے چہروں اور دو خواتین کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔

کابینہ میں ممبروں کے ناموں اور ان کے لئے مختص وزارت کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
ایم کے اسٹالن۔ وزیر اعلیٰ
دوروئی مرگن – آبی وسائل
کے این نہرو۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن
آئی پیریاسوامی- کوآپریٹو
کے پون مڈی- اعلی تعلیم
ای وی ویلو- عوامی خدمات
ایم آر کے پنیر سیلوم۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود
کے کے ایس ایس آر رام چندرن – محصول اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ
تھنگم تھناراسو۔ انڈسٹریز
ایس رگھوپتی۔ قانون
ایس متھوسوامی – ہاؤسنگ اور شہری ترقیات
ٹی ایم انبراسن – دیہی صنعتیں
ایم پی سامی ناتھن – اطلاعات و نشریات
محترمہ گیتا جیون۔ سماجی بہبود اور تفویض اختیارات خواتین
انیتا آر رادھا کرشنن – ماہی گیری ، فشریز ویلفیئر اور جانوروں کی پرورش
ایس آر راجکنپن۔ ٹرانسپورٹ
کے. رام چندرن۔ جنگلات
آر سکاراپانی – فوڈ اینڈ سپلائی
وی سینتھیل بالاجی۔ بجلی اور ایکسائز
آر گاندھی۔ ہینڈ لوم
ایم اے سبرامنیم – صحت اور خاندانی بہبود
ایس ایس شیو شنکر۔ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود
پی کے شیکھر بابو۔ ایچ آر اینڈ سی ای
پلانی ویل تھنگراجن – فنانس اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ
ایس ایم ناصر۔ دودھ اورڈیری ڈیولپمنٹ
جی کے ایس مستان۔ اقلیتی بہبود اور غیر مقیم تمل ویلفیئر
انبیل مہیش پویاموزی – اسکول ایجوکیشن
شیوا وی میا ناتھن۔ ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی اور یوتھ ویلفیئر اینڈ اسپورٹس ڈیولپمنٹ
سی وی گنیشن – لیبر ویلفیئر اوراسکل ڈیولپمنٹ
ٹی ایم تھنگراج۔ انفارمیشن ٹکنالوجی
ایم ماتھی وینتھن۔ سیاحت
محترمہ این کیالوزی سیلواراج۔ قدیم ڈراوڈ ویلفیئر

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS