تمل ناڈو:نیٹ مخالف بل کو منظوری کیلئے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا جائے گا : اسٹالن

0

چنئی:تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے منگل کو وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو یقین دلایا کہ ریاستی اسمبلی کے ذریعہ حال ہی میں پاس کردہ نیٹ مخالف بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری کے لیے مرکز کو بھیجا جائے گا۔ یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق اسٹالن نے راج بھون میں گورنر روی سے ملاقات کی اور تمل ناڈو کو نیٹ سے چھوٹ دینے والا بل منظوری کے لیے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجنے کی اپیل کی۔ تمل ناڈو اسمبلی نے 8 فروری کو نیٹ مخالف بل ایک بار پھر پاس کیا اور صدر جمہوریہ سے منظوری کے لیے اسے راج بھون بھیجا۔ اس سے قبل ڈی ایم کے کے زیر قیادت سرکار کے ذریعہ 13 ستمبر 2021 کو پاس کردہ نیٹ مخالف بل کو 142 دنوں تک اپنے پاس رکھنے کے بعد گورنر روی نے لوٹا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS