چنئی: تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظرجمعرات کو لاک ڈاؤن کی مدت 31 اگست تک بڑھانے کااعلان کیا ہے۔
وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے یہاں ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ کووڈ۔19 کے سلسلے میں سبھی ضلعوں کے کلکٹروں،پبلک صحت ماہرین اورطبی ماہرین کی جانب سے مشوروں کی بنیاد پرلاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی پابندیاں 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ اگست مہینے کے سبھی اتوار کو ریاست میں مکمل بندرہےگا۔
پوری ریاست میں یوم آزادی کی تقریبات مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایات کے تحت ماسک پہن کراورسوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کے ساتھ منایاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے جانے اورریاست میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں سفر کرنے کے لئے ای۔پاس ضروری ہوگا۔
تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن مدت 31 اگست تک بڑھانے کا اعلان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS