تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب، مظاہرین اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھیں گے :شیخ رشید احمد

0
image:Dawn

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کی قیادت میں کیا جارہا مظاہرہ اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھے گا کیونکہ ان کے ساتھ ہوئےمذاکرات تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں۔
احمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ٹی ایل پی کے کارکن پیر یا منگل تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے، لیکن اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے اٹھایا جائے گا۔ وزیر کے حوالے سے ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زیر حراست ٹی ایل پی کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا ، ان میں چوتھے شیڈول میں شامل افراد بھی شامل ہیں ۔ وزیر داخلہ ، ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنےگئے وزیر داخلہ کو صورتحال پر نظر رکھنے کی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ہفتے کو واپس آنا پڑا۔ ہفتہ کے روز ٹی ایل پی کے مظاہرین لاہوراور شیخوپورہ میں سکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوجرانوالہ شہر میں داخل ہو گئے ۔ ڈان نیوز کی روپورٹ کی مطابق، تاہم لاہور سے نکلنے کے بعد انہوں نے احتجاج کی رفتار دھیمی کردی اور نواحی قصبے مریدکے میں شاہراہ پر رات گزارنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے اپنے مرحوم بانی خادم رضوی کے بیٹے سعد حسین رضوی کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل سے اپنا احتجاج شروع کیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS