اقوام متحدہ کی ترقی میں ہندوستانی خواتین کا اہم رول : مودی

0

نئی دہلی : (یو این آئی) اقوام متحدہ کی ترقی میں ہندوستانی خواتین کا اہم کردار بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ اس کے مستقبل کے راستوں کے لئے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی ہدایات اہم ہیں۔
نرینر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘میں ملک کے باشندوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ آج 24 اکتوبر کو’یوم اقوام متحد ‘کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے قیام کے وقت سے ہی ہندوستان اس سے وابستہ رہا ہے ۔ آزادی کے پہلے1945 میں ہی اقوام متحدہ کے اعلامیے پر دستخط کئے تھے ۔ انہوں نے کہا، “اقوام متحدہ سے متعلق ایک انوکھا پہلو یہ ہے کہ ہندوستان کی اقوام متحدہ کے اثر و رسوخ اور طاقت بڑھانے میں ہندوستان کی ’ناری شکتی ‘نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1947-48 میں جب اقوام متحدہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ تیار کیا جا رہا تھا تو اس میں لکھا جا رہا تھا ’تمام مرد برابر ہیں‘۔ لیکن ہندوستان کے ایک نمائندے نے اس پر اعتراض کیا اور پھرعالمی اعلامیہ میں لکھا گیا ’تمام انسان برابر ہیں‘۔ یہ بات صنفی مساوات کی ہندوستان کی قدیم روایت کے عین مطابق تھی ۔
محترمہ ہنسا مہتا وہ نمائندہ تھیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ۔ ایک اور نمائندہ محترمہ لکشمی مینن نے صنفی مساوات کے مسئلہ پر زبردست طریقے سے اپنی بات رکھی تھی ۔ سنہ 1953 میں محترمہ وجیا لکشمی پنڈت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی خاتون صدر بھی بنیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS