ماسکو : (اسپوٹنک) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو اس امید کا اظہار کیا کہ اگر وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرتے ہیں تو بات چیت رائیگاں نہیں ہوگی اوریہ میٹنگ کامیاب ہوگی۔
مسٹر پوتن نے بتایا کہ “بات ضرور ہونی چاہئے۔ اگر ہم میٹنگ کے بعد جامع تعاون کے لئے میکانزم مرتب کرنے کا انتظام کرتے ہیں تو میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہوگا اور یہ میٹنگ رائیگاں نہیں ہوگی۔ ”
واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان سربراہی اجلاس 16 جون کو جنیوا میں ہونے جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS