یوپی بورڈ کے طلبہ کو ملے گا نمبر کریکشن کا موقع

0
image:version weekly

لکھنؤ:(یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کی رد ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے ضابطے جلد جاری کیے جائیں گے اور طلبہ کو نمبر کریکشن کا موقع بھی دیا جائے گا۔
یوگی نے اتوار کے روز ٹیم 9 کی میٹنگ میں کہا کہ کووڈ-19 وبا کے سبب اس بار سکینڈری ایجوکیشن کونسل کے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات رد کر دیے گئے ہیں۔ حالات معمول پر آنے کے بعد ان بچوں کو نمبر کریکشن کا موقع بھی دیا جائے۔ کوئی میرٹ نہ جاری کیا جائے۔ نتیجہ تیار کرنے کی تفصیلی ریگولیشن سے بچوں/گارجین کو جلد مطلع کروا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس میں حسب سہولت آن لائن امتحان کروایا جانا چاہیے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 31 اگست تک ریزلٹ جاری کرکے ستمبر کی 15 تاریخ کے بعد سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے طلبہ کو ترقی دینے کے فارمولے اور امتحان کے انعقاد کے طریقہ کار سمیت تمام ضابطوں کے بارے میں تفصیلی اطلاع جلد از جلد جاری کر دی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گیہوں کی خرید 15 جون کے بعد بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ جب تک کسان آئیں گے، گیہوں کی خرید جاری رہے گی۔ کورونا وبا کے دوران رواں برس گیہوں کی خرید میں اترپردیش نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 10 لاکھ سے زائد کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی 72 گھنٹے کے اندر ادائیگی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان انتظامات کی ہر دن مانیٹرنگ کی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS