کابل: (یواین آئی/اسپوتنک) طالبان نے شمال مشرقی افغانسان کے صوبہ بدخشاں پر قبضہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔
طالبان نے بیان جاری کرکے دعویٰ کیا کہ اس نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان نے شہرمیں واقع انتظامی عمارت،پولیس ہیڈ کوارٹر،مقامی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ اوردیگرعمارتوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پزووک نیوز ایجنسی نے ایک افسرکے حوالے سے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں نے صوبہ کے دارالحکومت سمیت اس کے تقریباً تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
بدخشاں افغانستان کا نواں صوبہ کے، جس پرطالبان نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں قبضہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS