طالبان کی سکھوں اور ہندوؤں سے بات چیت، تحفظ کی یقین دہانی

0
image:TheEconomic Times

نئی دہلی (ایجنسی) : اکالی دل اور طالبان کے اسپوک پرسن نے بدھ کے روز دیر رات کابل گرودوارہ کے طرف سے ایک ویڈیو بیان کو شیئر کیا گیا ہے اس ویڈیو بیان کے مطابق افغانستان میں پھنسے سکھوں اور ہندوؤں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی گی اور کہا گیا ہے کہ ’وہ ڈر یا خوف محسوس نہیں کریں‘یہ ویڈیو الجزیرہ خبر کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ جس کو افغانستان کے اسلامک امارت کے سیایس دفتر کے اسپوک پرسن ایم نعیم نے ٹوئیٹ کیا تھا۔ اکالی دل کے دہلی سکھ گرودوارہ کمیٹی کے صدر منجندر سکھ سرسا نے بھی ٹوئیٹ کیا۔ جس میں انہوں کہا کہ وہ کابل گرودوارہ کے ساتھ لگاتار رابطہ میں تھے اور طالبان لیڈروں نے’ہندؤوں اور سکھوں سے ملاقات کر انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔اس 76سکینڈ کے ویڈیو میں کچھ مرد جس میں سے کچھ کو طالبان کا ممبر مانا جارہا ہے۔ گرودوارے کے اندر جاتے اور اندر پناہ لئے ہوئے سکھوں سے بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ ویڈیو میں گرودوارہ سمیتی کے صدر کا ایک بیان (پشتو میں) بھی ہے۔
https://twitter.com/mssirsa/status/1428032650262978560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428032650262978560%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fndtv.in%2Findia-news%2Ftaliban-came-to-the-gurdwara-security-assured-to-sikhs-and-hindus-akali-leader-2513965
سرسا نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا’میں کابل میں گرودوارے کمیٹی کے صدر کے ساتھ لگاتار رابط میں ہوں … گرونام سنکھ اور سنگت … گوردوارے کرتے پروان صاحب میں پناہ لے رکھی ہے،آج بھی طالبان لیڈر آئیں … ہندؤوں اور سکھوں سے ملے اور انہوں تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
https://twitter.com/IeaOffice/status/1428065056869298182?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428065056869298182%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fndtv.in%2Findia-news%2Ftaliban-came-to-the-gurdwara-security-assured-to-sikhs-and-hindus-akali-leader-2513965
ڈاکٹر ایم نعیم نے بھی بالکل وہی ویڈیو شیئر کیا اور عربی میں ٹوئیٹ کیا۔ اس ٹوئیٹ کا کچھ حصہ اس طرح ہے : کابل میں سکھوں اور ہندوستانیوں کی زندگی : ان کے مندروں کے مکھیا کہتے ہیں ہم محفوظ ہیں …ڈر یا پریشانی محسوس نہ کریں۔ اس سے پہلے لوگ ڈرتے اور خوف زدہ تھے۔ ان کی زندگی اور کاروبار میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ہم محفوظ ہںی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS