سی 130 طیارہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کی مہم پرروانہ

0
Image:OtagoDailyTimes

ویلنگٹن: (یو این آئی/ژنہوا) نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس (این زیڈ ڈی ایف) کے جوان اور سی 130 ہرکولیس طیارہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کی بین الاقوامی کوششوں میں مدد کرنے کے لئے آکلینڈ سے مغربی ایشیا کے لئے روانہ ہوا۔ وزیردفاع پینی ہینارے نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ این زیڈ ڈی ایف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کے لیے 80 اہلکار تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

اس مرحلے پراین زیڈای ایف ایک مہینے تک کی تعیناتی کی تیاری کررہا ہے۔ ہینارے نے کہا کہ دستے میں عملے کے ارکان اوردیکھ بھال سے منسلک اہلکار،ایک میڈیکل ٹیم،آپریشنل سپورٹ اسٹاف،لاجسٹک اہلکار اور فورس پروٹیکشن شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تعینات کیے جانے والے تمام اہلکاروں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کے استعمال سمیت پورے مشن میں جگہ جگہ حفاظتی انتظامات ہوں گے ۔ آکلینڈ میں بڑھتے ہوئے ڈیلٹا کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS