جیل میں قید جتیندر نارائن تیاگی کی جان کو خطرہ، کالی سینا کے سربراہ کا دعویٰ

0
Deccan Hearld

ہریدوار، (ایجنسیاں) : جتیندر نارائن تیاگی (وسیم رضوی) کی خود سپردگی کے بعد کالی سینا کے سربراہ سوامی آنند سوروپ نے جیل میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ انہوں نے جیل اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جتیندر نارائن تیاگی کو جیل کے اندر سکیورٹی فراہم کریں۔ آنند سوروپ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی جتیندر نارائن تیاگی کو دھمکی آمیز کالس اور خطوط موصول ہوتے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ جیل میں رضوی کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ان کی سیکورٹی کا خیال رکھا جائے۔وہیں جیل سپرنٹنڈنٹ منوج کمار آریہ کا کہنا ہے کہ جس طرح عام قیدیوں کو سہولتیں دی جاتی ہیں وہی سہولیات جیل میں وسیم رضوی کو دی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی نے گزشتہ سال ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں عدالت کی طرف سے دی گئی مشروط ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد جمعہ کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں خودسپردگی کی۔ رضوی کو سخت سکیورٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ سال نومبر میں ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں رضوی پر ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایک کمیونٹی کے لوگوں نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر یوپی کے ڈاسنا غازی آباد کے شیو مندر کے پجاری سوامی یتی نرسمہانند، وسیم رضوی سمیت کئی سنتوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس نے وسیم رضوی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہریدوار جیل میں بند ملزم وسیم رضوی کو مشروط ضمانت دی تھی۔ مشروط ضمانت کی
مدت پوری ہونے پر سپریم کورٹ نے رضوی کو عدالت میں خودسپردگی کا حکم دیا تھا جس کے بعد رضوی جمعہ کو ہریدوار عدالت پہنچے۔ رضوی نے سی جے
ایم عدالت میں خودسپردگی کی جس کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ وسیم رضوی کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان
ہریدوار جیل منتقل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS