سپریم کورٹ کا پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیق کے لیے ایکسپٹ پینل تشکیل دینے کا حکم

0

نئی دہلی (ایجنسی) : سپریم کورٹ نے حکومت کو پیگاسس اسنوپنگ کیس کی تحقیقات کے لیے ایک ایکسپٹ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے جمعرات کو کہا کہ اس پر تفصیلی حکم اگلے ہفتے متوقع ہے۔ سی جے آئی رمانا نے سینئر ایڈووکیٹ سی یو سنگھ کو کھلی عدالت میں بتایا کہ سپریم کورٹ پیگاسس کیس میں اس ہفتے ایک انکوائری کمیٹی کے قیام کا حکم دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے لیے ان کے ذہن میں کچھ ماہرین ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے حصہ نہیں لے سکیں گے۔ مرکز نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے جاسوسی کیس کی آزادانہ تحقیقات کی درخواستوں پر حلف نامہ داخل کرنے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔


دی وائر رپورٹ نے دعویٰ کیا کہ 300 سے زائد اپوزیشن لیڈروں،صحافیوں اور دیگر کے فون نمبر جن میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ، ترنمول رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی،انتخابی حکمت عملی پرشانت کشور اور صنعت کار انل امبانی شامل ہیں ، ممکنہ اہداف کی فہرست میں شامل ہیں۔ حکومت نے الزامات کی تردید کی ہے۔ طوفان کے فورا بعد،آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو،جو اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھے (بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے) نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستان کے عدالتی اور انتظامی نظام میں “چیک اینڈ بیلنس” اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS