وزیراعظم مودی کا امریکہ پہونچنے پر شاندار استقبال

0
image:hindustantimes.com

واشنگٹن: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نریندر مودی کا طیارہ آج صبح واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترا۔ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ان کا استقبال کیا۔ سندھو کے ساتھ کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کیلئے بریگیڈیئر انوپ سنگھل،ایئر کموڈور انجن بھدر،نیول اتاشی کموڈورنربھیا باپنا اور امریکی ڈپٹی اسٹیٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسورسز ٹی ایچ برائن میک کین بھی ائیر پورٹ پہنچے۔
PM Modi being received by officials at Washington airport.(Twitter/@narendramodi)اس کے ساتھ ہی نریندر مودی کے استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوائی اڈے کے باہر موجود تھی۔ ہوائی اڈے سے نکلنے کے بعد مودی نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے باہر ان کے منتظر ہندوستانیوں کی طرف سے ان کی مبارکباد قبول کی۔ اس کے بعد مسٹر مودی واشنگٹن کے ایک ہوٹل پہنچے جہاں
PM Modi with the Indian-American community after landing at Washington airport.(Twitter/@narendramodi)ان کا ہندوستانی برادری کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی 23 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق 7:15 بجے) مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ جن کمپنیوں کے سی ای او مسٹر مودی ملیں گے ان میں کوالکم کے صدر اور سی ای او ، ایڈوب کے صدر،فرسٹ سولر کے سی ای او،جنرل ایٹمکس کے صدر اور سی ای او اور بلیک اسٹون کے بانی شامل ہیں۔
PM Modi with members of Indian-American community after landing in Washington for a three-day US visit.(Twitter/@narendramodi)قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو صبح 11.15 بجے پالم ایئر فورس ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور دیگر اعلیٰ سینئر حکام وفد میں ان کے ساتھ امریکہ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی امریکہ پہنچ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS