دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں تعمیراتی سرگرمیوں پر عدالت عظمیٰ کی روک

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سے متاثرہ مزدوروں کو اس مدت تک اجرت ادا کریں۔ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی میں معمولی بہتری کے بعد 22 نومبر کو تعمیراتی سرگرمیوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے دہلی میں آلودگی پر سماعت کے دوران متاثرہ مزدوروں کی مدد کے لیے ایک وکیل کی عرضی پر بدھ کو سپریم کورٹ نے یہ ہدایت دی۔ حکم نامے کی کاپی بدھ کی رات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئی جس میں بجلی اور پلمبرز کے علاوہ تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس پابندی سے متاثرہ تعمیراتی مزدوروں کو اجرت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS