نئی دہلی (یو این آئی): سپریم کورٹ نے مختلف بیماریوں کے علاج سے متعلق پتنجلی آیوروید کے ‘گمراہ کن’ اشتہارات سے متعلق توہین عدالت کیس میں منگل کو یوگ گرو بابا رام دیو اور ان کے شاگرد آچاریہ بال کرشن کے معافی نامہ کو ‘دکھاوا’ قرار دیا اور اسے مسترد کر دیا۔
جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ نے معافی کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ہمیں حیرت ہے کہ حکومت ہند نے (اس معاملے میں) آنکھیں کیوں بند رکھی ہیں‘‘۔
متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے انہیں ایک ہفتے کے اندر کیس میں اپنا واضح حلف نامہ داخل کرنے کا آخری موقع دیا اور کیس پر غور کے لیے 10 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔
مزید پڑھیں: گمراہ کن اشتہار معاملے میں عدالت نے رام دیو کو لگائی پھٹکار
عدالت عظمیٰ نے بابا رام دیو اور آچاریہ بال کرشنا کو اس دن حاضر ہونے کا حکم دیا۔