مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں زبردست آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک

0
Massive fire in Maharashtra Aurangabad seven members of the same family died
xr:d:DAF4IoFpVwU:71,j:1832253125300261310,t:23123102

اورنگ آباد (یو این آئی): مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے چھاؤنی علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت حمیدہ بیگم عبدالعزیز (50)، شیخ سہیل عبدالعزیز (35)، ریشم شیخ سہیل شیخ (22)، وسیم شیخ عبدالعزیز (30)، تنویر وسیم شیخ (23)، عظیم وسیم شیخ (3) اور پری وسیم شیخ (2) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی اس میں کل 16 افراد رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام افراد عمارت کی دوسری منزل پر مقیم تھے۔ متاثرین کے ساتھ سات دیگر افراد بھی دوسری منزل پر جبکہ دو افراد تیسری منزل پر مقیم تھے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کمشنر منوج لوہیا کے ساتھ سینئر پولیس افسران بھی جائے واقع پر پہنچ گئے۔

دریں اثنا، اورنگ آباد کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے امیدوار امتیاز جلیل جائے واقع اور اسپتال پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے اور جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں وہ بچ نہیں سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو کا معافی نامہ مسترد کیا، 10 اپریل کو پیش ہونے کا حکم

وہیں ادھو بالا صاحب ٹھاکرے (یو بی ٹی) کے لوک سبھا امیدوار چندرکانت کھرے بھی موقع پر پہنچے اور واقعہ کے بارے میں اطلاعات حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS