گونڈا،بستی،سدھارتھ نگر طلباء کی جانب سے دعوتِ افطار

0

حیدرآباد, (امام علی فلاحی۔ گونڈا، بستی،‌ سدھارتھ (جی۔بی۔ایس) کے طلباء کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں بروز منگل دعوتِ افطار کا انعقاد عمل میں آیا، دعوتِ افطار کا عمل یونیورسٹی کے سینٹرل پارک میں منعقد ہوا جس میں اردو یونیورسٹی کے تقریباً دو سو طلباء کو افطار پارٹی میں مدعو کیا گیا، اس دعوت افطار کے انعقاد میں میں “جی۔بی۔ایس” کے لیڈر عفان اختر فاروقی (ریسرچ اسکالر) نظام‌ الدین (نائب صدر مانو طلباء یونین) فیاض احمد نے اہم رول ادا کیا۔

رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی اُردو یونیورسٹی میں مختلف ریاست و اضلاع اپنی مختلف تہذیب و تمدن کے ساتھ جیسے کیرلہ، کرناٹکا، تلنگانہ اور بہار کے طلباء دعوتِ افطار کرتے ہیں، اسی طرح یونیورسٹی میں جہاں مختلف سرگرم سیاسی پارٹیاں جیسے “اے‌ یو ایس ایف،” “اے ایس ایل،” “انسا،” وغیر بھی جہاں دعوتِ افطار کراتی ہیں، وہیں گونڈا، بستی، سدھارتھ نگر (جی۔بی۔ایس) کے طلباء بھی اپنی محبت کا اظہار عام کرتے ہوئے دعوتِ افطار کراتے ہیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہر علاقے و ریاست سے طلباء کی ایک بڑی جماعت زیر تعلیم ہوتی ہے اور اپنی ریاست و اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کی حامی و مددگار ہوتی ہے جو ہمہ وقت طلباء کی حمایت میں پیش پیش رہتی ہے جسکے پیش نظر یونیورسٹی میں ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والوں چند اضلاع جیسے گونڈا، بستی، سدھارتھ نگر (جی۔بی۔ایس) کے طلباء بھی یونیورسٹی میں اپنی ایک بڑی شناخت رکھ کر عام طلباء کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے طلباء کی بھی نہایت حامی و مددگار ہوتے ہیں۔

یہی وہ طلباء ہیں جنہوں نے بروز منگل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سینٹرل پارک میں دوسو طلباء کے لئے دعوتِ افطار کا‌ انعقاد کیا جسمیں عفان اختر فاروقی (ریسرچ اسکالر) نظام الدین (نائب صدر مانو طلباء یونین) فیاض احمد، عامر، وسیم احمد نے اہم کردار ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS