سپریم کورٹ: مرکز کو ہندو جانشینی ایکٹ پر جواب داخل کرنے کی ہدایت

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ہندو جانشینی ایکٹ میں صنفی امتیاز کو دور کرنے کیلئے ضروری ہدایات دینے کی درخواست پر 4ہفتوں کے اندر اپنا تحریری جواب داخل کرے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے مرکز سے کہا کہ وہ اگلے ماہ اپنے تحریر ی دلائل اور جواب داخل کرے ۔متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد بنچ نے کہا کہ مرکز کو 4 ہفتوں میں اپنا تحریری جواب داخل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہم اس معاملے کی سماعت کریں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS