سن فیسٹ انڈیا رن  15 اگست سے

0

نئی دہلی:ہندستان کے ممتازاسپورٹس مین آئی پی کری ایٹرپروکوم انٹرنیشنل نے اٹ ازٹائم ٹو گیٹ انڈیا ٹو موو فارگڈ مہم کے تحت جمعرات کے روزلائیولیہڈ کے اسپورٹس میں ملک شہریوں پرمبنی سب سے بڑی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ۔اسے سن فیسٹ انڈیارن ایزون نام سے منسوب کیا گیا ہے جسے 15 اگست یعنی یوم آزادی کے دن شروع کیا جائے گا۔
سن فیسٹ انڈیارن ایزون اپنی نوعیت کا پہلا ایسا ڈیجیٹل سپورٹڈ ایکٹئیو پارٹیسپیٹری ایوینٹ ہے جو ملک اور دنیا میں پرپزفل فنڈ ریزنگ کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ یہ مہم معاشرے کے اس طبقے کی مدد کے لئے شروع کی گئی ہے جو آج سب سے زیادہ پسماندہ ہے اور جس کو اس وبا سے سب سے زیادہ معاشی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے۔
سن فیسٹ انڈیا رن کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہورہی ہے اور 15 اگست 2020 سے اس کی شروعات ہوگی۔ ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر شروع ہونے والے سن فیسٹ انڈیا رن کے ذریعہ کشمیر سے کنیاکماری کے درمیان فاصلہ 74 مرتبہ طے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مہم یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہے کہ ہمارے پاس کتنی صلاحیت ہے اور ہم ان لوگوں کی زندگی میں کتنی تبدیلی لاسکتے ہیں جو آج سب سے زیادہ پسماندہ ہیں۔ اس مہم کے لئے # لائیولی ہڈس میٹ  ہیش ٹیگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS