بلی بائی، سلی ڈیلس ایپس بنانے والوں کی مشروط ضمانت منظور

0

نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے منگل بلی بائی اور سلی ڈیلس اپیس کے بنانے والوں کی ضمانت کی عرضی کو کو کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ منظور کر لیا۔چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے نیرج بشنوئی اور امکاریشور ٹھاکر کو کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ ضمانت دے دی، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مقدمے کے گواہوں سے رابطہ نہیں کریں گے اور انھیں متاثر نہیں کریں گے ۔ بشنوئی اور ٹھاکر دونوں کے وکیل نے ضمانت کی عرضی دائر کرتے ہوئے کہا کہ عرضی گزاروں کو مقدمے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے اور معاملے کی سماعت میں کافی وقت لگے گا، لہٰذا عرضی گزاروں کو ضمانت دی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ضمانت مل جاتی ہے تو عرضی گزار عدالت کے اطمینان کے ساتھ ضمانتی مچلکے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل نے کہا کہ عرضی گزار پہلی بار مجرم تھے اور وہ نہ تو گواہوں پر اثر انداز ہوں گے اور نہ ہی فارنسک سائنس لیبارٹری رپورٹ، جس کا اس مقدمہ میں انتظار ہے۔ عدالت نے ملزمان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موبائل فون ہمیشہ آن رکھیں اور تفتیشی افسر کو اپنی لوکیشن سے آگاہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ نیرج نے مبینہ طور پر گیٹ ہب کا استعمال کرتے ہوئے بُلّی بائی نامی ایپ بنائی تھی، جبکہ امکاریشور نے مبینہ طور پر سلی ڈیلس ایپ بنائی تھی۔ دونوں موبائل ایپلی کیشنز نے 100 سے زیادہ مسلم خواتین کی تصاویر کا غیر قانونی اور رضامندی کے بغیر استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS