طلبا اپنی چھٹیوں کو کارآمد بنائیں

0

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
(گذشتہ سے پیوستہ )
طلبہ ‘ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ضروری دستاویزات کو اگر ان چھٹیوں کے دوران ہی بنا لیں تو آگے انہیں پریشانی نہیں ہوگی۔ یہ دستاویزات آپ کی آئندہ بھی بہت کام آئیں گے۔وقت کی اہمیت کو جانے ابھی سے یہ تمام سرکاری دستاویزات تیار کر کے رکھ لیں۔
ای ڈبلیو ایس(اکانومی کلی ویکر سیکشن): تعلیم اور ملازمتوں میں دس فیصد ریزرویشن دینے کے اس فیصلے کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔جس سے اس زمرے میں آنے والے طلبہ کواعلی تعلیم حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے۔اسی کے ساتھ ملازمت میں آسانی ہو جائے گی۔اس زمرے میںمسلمانوں کاایک بڑا طبقہ شامل ہے۔جس کی وجہ سے معاشرے کی معاشی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کیا جا سکتا ہے۔جو لوگ اس زمرے میں آتے ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی آٹھ لاکھ سے کم ہے وہ لوگ اس سرٹیفکیٹ کو ضرور بنائیں۔
تعلیمی شعبے میں مواقع: تمام تعلیمی شعبوں میں دس فی صد نشستیں اس کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ فیس میں بھی سبسڈی جاتی ہے۔ دسویں، بارہویں ، ڈپلومہ ، گریجویشن ، پی جی۔ میڈیکل، فارمیسی،نرسنگ، بی اے ، بی کام،بی ایس،لاء آئی آئی ٹی وغیرہ۔
سرکاری ملازمت میں مواقع:اس شعبے میں بھی میں دس فی صد نشستیں اس کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔ درجہ اے سے درجہ چار، کے ملازمتوں میں اس کا فائدہ مل رہا ہے۔اگر آپ بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ای ڈبلیو ایس سرٹیفکیٹ جلد از جلد بنوائیں۔
ای ڈبلیو ایس کے لیے درکار کاغذات: درخواست فارم کا نمونہ جس پر پانچ روپیہ کا کورٹ فیس اسٹمپ چسپاں کرنا ہے۔ حلف نامہ(Affidavit ) راشن کارڈ، لیونگ سرٹیفکیٹ؍بونافائیڈ سرٹیفکیٹ و 13-10-1967 سے پہلے کا کوئی بھی کاغذ مثلاً گھر پٹی؍پاورلوم پرمٹ؍نل پٹی؍الیکٹرک بل ؍ لیونگ سرٹیفکیٹ والدین؍سرپرست کی سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، وغیرہ –
او بی سی:ہمارے ملک میں آزادی کے بعد ہی سے پسماندہ طبقوں اور جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہت سے حقوق دئے گئے ہیں ۔ذات کی بنیاد پر دی جانے والی سہولتوں کی وجہ سے او بی سی(OBC) کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی لیے اس کام کے لیے بڑی باریک بینی سے جانچ ہوتی ہے۔عام طور پر ایسا دیکھا گیا ہے کہ ایس ایس سی اور ایچ ایس سی نتائج کے بعد زیادہ تر طلبہ ،والدین اور ان کے سرپرست او بی سی، ڈوماسائل اور دیگر دستاویزات کے لیے تحصیلدار آفس میں درخواست دیتے ہیں۔ او بی سی کے لیے لگنے والے ضروری کاغذات کی معلومات نہ ہونے، اگلے کورس میں داخلہ لینے کے لیے کم وقت اور بہت زیادہ بھیڑہونے کی وجہ سے اکثر طلبہ داخلے سے محروم ہوجاتے ہیں۔ فرصت کے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے آج ہی سے دی گئی سرکاری دستاویزات کی تیاری میں لگ جائیں تاکہ انہیں آگے کسی دشواری کا سامنا نہ پڑے۔
او بی سی کے لیے لگنے والے ضروری کاغذات:۔۱) درخواست فارم کا نمونہ جس پر پانچ روپیہ کا کورٹ فیس اسٹمپ چسپاں کرنا ہے۔ ۲) حلف نامہ(Affidavit ) ۳)راشن کارڈ ۴) لیونگ سرٹیفکیٹ؍بونافائیڈ سرٹیفکیٹ۵) والد ؍بھائی؍بہن؍ والد کی بہن(پھوپھی) ؍چاچا؍یا گھر کے کسی قریبی رشتے دار کا اوبی سی۶) 13-10-1967 سے پہلے کا کوئی بھی کاغذ مثلاً گھر پٹی؍پاورلوم پرمٹ؍نل پٹی؍الیکٹرک بل ؍ لیونگ سرٹیفکیٹ وغیرہ۷)سو سائٹی کا داخلہ۔
او بی سی کے فوائد:۔۱)ذات کی بنیاد پرپرائمری، سیکنڈری، جونیئر کالج،ڈگری کالجوں میں سیٹ محفوظ ہوتی ہے۔
۲)روزگار کے لیے سرکاری اداروں میں کوٹا محفوظ ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی زمین کی خریداری میں رعایت(سرکاری) کوٹہ سے ملنے والے مکانوں میں کوٹہ محفوظ ہوتا ہے۔
۳)مختلف الیکشن جیسے گرام پنچایت، میونسپل کونسل ، کارپوریشن ،ضلع پریشد، ودھان سبھا،لوک سبھا الیکشن میںاو بی کے امیدواروں کے لیے حلقے محفوظ کیے جاتے ہیں۔
ویلیڈیٹی سرٹیفیکیٹ:۔ او ۔بی ۔سی حاصل کرنے کے بعد اسے ان طلبہ کے لیے تصدیق (Validity) کروانا ضروری ہوتا ہے جو پیشہ ورانہ کورسیس جیسے میڈیکل ، انجینئرنگ فارمیسی وغیر ہ میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔ اس کے لیے طلبہ کو آن لائن فارم بھرنا ہے۔جس کے لیے طلبہ ویب سائٹ https://barti.maharashtra.gov.in سے فیض حاصل کر سکتے ہیں۔فارم مکمل کرنے کے بعدپرنٹ آئوٹ اور او بی سی کے لیے جو کاغذات لگے تھے ۔ان تمام ضروری کاغذات کو طلبہ جس جونیئرکالج میں تعلیم حاصل کر رہیں ہیں وہاں جمع کرنا ہے۔جونیئر کالج کے ذمہ داران متعلقہ شعبے میں جمع کرتے ہیں ۔ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ کے لیے ایک کمیٹی ہوتی ہے جو طلبہ سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد یہ سند جاری کرتی ہے۔
ڈوماسائل:اعلیٰ تعلیم مثلاً میڈیکل، انجینئرنگ ، ڈگری کورسیس ، ملازمت کے ساتھ ساتھ حکومت کے اہم محکموں میں ملازمت کے لے ڈوماسائل کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے اسے بھی طلبہ چھٹیوں کے دوران ہی بنا لیں۔
ڈوماسائل کے لیے لگنے والے ضروری کاغذات:۱) درخواست فارم کا نمونہ جس پر پانچ روپیہ کا کورٹ فیس اسٹمپ چسپاں کرنا ہے۔
۲) پیدائشی سرٹیفکیٹ؍ لیونگ سرٹیفکیٹ؍بونافائیڈ سرٹیفکیٹ ۳)اگر طلبہ کی عمر ۱۸؍سال سے کم ہے(نابالغ) ہے تو والد کا ڈوما سائل۴) اگر طلبہ کسی دوسری ریاست سے تعلق ہے تو۱۰ ؍سال سے مہاراشٹر میں رہ رہا ہے اس کا ثبوت۔۵)راشن کارڈ؍پاسپورٹ؍الیکشن کارڈ۔
نان کریمی لیئر سر ٹیفیکیٹ: سپریم کورٹ کی ایک ہدایت کے مطابق پسماندہ جماعتوں کے لیے نان کریمی لیئر سرٹیفیکیٹ بھی ضروری ہے۔
نان کریمی لیئر کے لیے لگنے والے ضروری کاغذات:۱) درخواست فارم کا نمونہ جس پر پانچ روپیہ کا کورٹ فیس اسٹمپ چسپاں کرنا ہے۔
۲) او بی سی کا زیروکس، ۳)راشن کارڈ ۴) انکم سرٹیفکیٹ ۵)حلف نامہ(Affidavit ) ، ۶) پنچ نامہ
انکم سرٹیفکیٹ:۔ انکم سرٹیفکیٹ بھی اب بہت ضروری ہو گیا ہے یہ بھی تحصیلدار سے حاصل کیا جاتا ہے۔عام طور پر طلبہ کو جو اسکالر شپ کا فارم بھرتے ہیں ان کے لیے انکم سرٹیفکیٹ بہت ضروری ہے۔
انکم سرٹیفکیٹ کے لیے لگنے والے ضروری کاغذات: ۱) درخواست فارم کا نمونہ جس پر پانچ روپیہ کا کورٹ فیس اسٹمپ چسپاں کرنا ہے۔۲) راشن کارڈ ۳) اگر کوئی سرکاری ملازم ہے تو پچھلے تین سال کا انکم ٹیکس کا ریٹرن بھی لگے گا۔درخواست فارم میں چار صفحات طبع شدہ ہوتے ہیں جس میں حلف نامہ ،عریضہ فارم، تلاٹھی کا عریضہ فارم اور انکم سرٹیفیکیٹ کا نمونہ ہوتا ہے۔ جتنی انکم آپ کو درکار ہے وہ تحریر کر کے انکم سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ تما م کاغذات بنانے کے بعد بھی طلبہ کو فرصت کے لمحے میسر آئیں گے۔ان فرصت کے اوقات کو بھی طلبہ ضائع نا کریں۔والدین و سرپرست بھی طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی مدد کریں ۔ واضح ہو کہ ایسے بہت سے سماجی ادارے ہیں جو اس قسم کے دستاویزات بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اکثر و بیشتر اس سلسلے میں کیمپ لگائے جاتے ہیں زیاد ہ تر لوگ کیمپ میں یہ دستاویزات مفت میں بنا کردیتے تو کچھ لوگ مناسب چارج لیتے ہیں۔آپ خود بھی متعلقہ آفس میں جا کر یہ تمام دستاویزات بنا سکتے ہیں جس سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور آپ لوگ دوسروں کی رہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS