اسٹوڈنٹس کی صحت  حکومت کی پہلی ترجیح : وزیر تعلیم گجرات

0

 اسٹوڈنٹس کی صحت  حکومت کی پہلی ترجیح : وزیر تعلیم گجرات
گاندھی نگر :گجرات کے وزیرتعلیم بھوپندرسنگھ چوڈاسامہ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت تعلیمی اداروں کو باقاعدگی سے دوبارہ شروع کرنے کے معاملہ میں جلد بازی نہیں کرے گی۔
 چوڈاسامہ نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ کورونا بحران کے تناظر میں ان کی اور حکومت کی پہلی ترجیح بچوں کی صحت کا تحفظ ہے۔ سرکار اسکولوں اور
کالجوں کے دوبارہ کھولنے کے سلسلہ میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے ویبنار کے ذریعہ ریاست کے ماہرین تعلیم سے گفتگو کی ہے۔ ماہرین تعلیم نے نصاب میں تخفیف اورجب کبھی بھی تعلیمی ادارے
شروع ہوں پہلے کالج،پھر نویں اوردسویں کلاسزز اور اس کے بعد آٹھویں اورساتویں اورآخر میں پرائمری اسکولز کھلے ۔
 خیال رہے اب تک ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے 44000 سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے تقریباً 2100 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔فی الحال 11000 سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ 
مرکز کی ایک اعلی سطحی ٹیم اب بھی کورونا کے پھیلاؤ کے کنٹرول کے سلسلے میں احمد آباد اور سورت کے سب سے زیادہ متاثرہ  علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS