طالب علم نے گولی مار کر خودکشی کرلی

0

گوالیار:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے گوالیار کے ٹھٹی پور تھانہ علاقہ کے راجیو نگر میں ایک طالب علم نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کے راجیو نگر کے رہنے والے آئی ٹی آئی کے طالب علم انیکیت جاٹو (22) نے کل رات گھر کے صحن میں خود کو گولی مار لی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کے والد نے بتایا کہ جیسے ہی وہ گھر پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی۔ گھر کے اندر پہنچنے پر انیکیت کو خون میں لت پت زمین پر پڑا پایا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر خودکشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔اس معاملے میں پولس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS