امتحان نہیں دینے پر اسٹوڈینٹ شپ ختم:جے این یو

0

جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء یونین (جے این یو ایس یو)  ہاسٹل کی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے سمسٹر امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اس بات پر منگل کو یونیورسٹی نے اس بات کا اعلان کیا کہ امتحانات میں شامل نہ ہونے والے طلباء کا داخلہ منسوخ کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری سرکلر میں لکھا گیا ہے کہ ہے کہ ایسے طلباء اگلے سمسٹر میں رجسٹریشن کے لئے نااہل ہوں گے اور اس وجہ سے وہ یونیورسٹی کے  طلباء نہیں رہیں گے۔
جے این یو ایس یو  جو ہاسٹل فیس میں اضافے کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج پر ہیں،یونین نے کہا کہ کم از کم 17 مراکز  پرمیٹنگ ہوئی اور سمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔
یونیورسٹی نے اپنے سرکلر میں کہا ہے کہ مانسون سیشن میں ایم فل ڈیزرٹیشن، پی ایچ ڈی تھیسس سبمٹ  کی آخری تاریخ  بھیجی جا رہی ہے ۔
سرکلر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر کو اکیڈمک کونسل اور ایگزیکٹو کونسل نے منظوری دے دی ہے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS