نئی دہلی (ایجنسی): پیر کو اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے ساتھ ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جہاں بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 حصص والا سینسیکس 1200 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ کھلا، وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس 16000 کی سطح سے نیچے کاروبار کرنے لگا۔ اس وقت سینسیکس 1450 پوائنٹس پھسل کر 52,853 کی سطح پر تجارت کر رہا ہے، جب کہ نفٹی 417 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15,735 کی سطح پر آ گیا ہے۔
پیر کو گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے چھ لاکھ کروڑ روپے ایک ہی جھٹکے میں ڈوب گئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سٹاک مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ کھلی اور آخر کار زبردست گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان پر بند ہوئی۔ بی ایس ای سینسیکس 1017 پوائنٹس پھسل کر 54،303 پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای نفٹی 276 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 16،202 پر بند ہوا۔
اسٹوک مارکیٹ کریش: کھلتے ہی منہ کے بل گرا بازار، سرمایہ کاروں کے 6لاکھ کروڑ ڈوب گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS