راہل گاندھی کے شکتی پردرشن پر اسمرتی ایرانی کا طنز، ایجنسیوں پر بنارہا ہے دبائو یہ شخص

0

نئی دہلی (ایجنسی) : راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی تفتیش کو لے کر کانگریس کے ہلا بول پر بی جے پی نے حملہ بولا ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پیر کے کہا کہ فریڈم فائٹر نے مل کر نیشنل ہیرالڈ کی بنیاد رکھی تھی اور کانگریس نے اس کو چلانے والی کمپنی ایسوسیٹ جنرنس لمیٹڈ
کی جائداد کو ہی قبضہ میں کرلیا۔اسمریتی ایرانی نے کانگریس کے مظاہرے کو لے کر کہا کہ یہ مظاہرے دیش کی جمہوریت کو بچانے کی کوشش نہیں بلکہ 2,000کروڑ روپے ےکی گاندھی خاندان کی جائداد کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔ایک فرد جو ضمانت پر باہر ہے وہ تفتیش کی ایجنسیوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس سے پہلے اس طرح کی کوشش دیش میں کبھی نہیں کی گئی۔ جب ایک سیاسی خاندان نے تفتیش کی ایجنسیوں پر دبائو بنایا ہو۔
اسمرتی ایرانی نے کہا کہ دہلی کی گھیرا بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگر آپ لوگوں کو راہل گاندھی ملے تو ان سے معلوم کریں کہ مرچنڈائز پرائیویٹ لیمیڈڈ سے ان کیا تعلق ہے یہ کمپنی کلکتہ حوالہ اپریشن سے مطالق ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS