بند کے پیش نظر ریاستیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کریں: وزارت داخلہ

0

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو کسانوں کی تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر میں'بھارت بند'کے پیش نظر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے اور امن برقرار رکھنے کو کہا ہے-
وزارت کے مطابق ، مرکزی  داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو ایک مشاورت جاری کیا ہے کہ منگل کو کسان تنظیموں نے ملک بھر میں بھارت بند کی اپیل کی  ہے۔ اس بند کی حزب اختلاف کی جماعتوں اور بہت سی دوسری تنظیموں اور ٹریڈ یونینوں نے بھی حمایت کی ہے۔
اس بند کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کرنے اورامن و امان برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس مشاورت  میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور ہر طرف پرامن صورتحال قائم  رہے۔
اس کے علاوہ ،ریاستی انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کے وبا کے پیش نظر ملک بھر میں کووڈ کے بارے میں قومی رہنما خطوط کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائے۔ اس طرح کے تمام اقدامات کئے جائیں تاکہ کوویڈ کی ہدایتوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔
قابل ذکر ہے کہ کاشتکار حال ہی میں نافذ کردہ تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں اور دارالحکومت میں کوچ کرنے  کے لئے گذشتہ دس دن سے دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں-کسان تنظیموں کے نمائندوں اور حکومت کے مابین مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ کسانوں نے ملک بھر میں اپنے احتجاج کو ملک بھر میں  پھیلانے کے لئے منگل کے روز بھارت بند کی اپیل کی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اور متعدد دیگر تنظیموں اور ٹریڈ یونینوں نے بھی اس بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS