ریاستوں کے پاس کورونا ٹیکوں کی 2.60 کروڑ سے زیادہ خوراکیں: مرکز

0
imgae:business today

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی حکومت نے پیر کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ابھی بھی کورونا کے ٹیکے کی 2.60 کروڑ سے زیادہ ڈوز دستیاب ہیں۔
صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ’’ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس ابھی بھی 2.60 کروڑ سے زیادہ (26012352)خوراک باقی ہیں اور جن کا استعمال نہیں کیا گیا ہے‘‘ ۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سبھی ذرائع سے ابھی تک 42.05 کروڑ سے زیادہ یعنی 4521543730 ڈوز دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکوں کی بربادی سمیت کل 395531378 ڈوز کی آج صبح آٹھ بجے تک کھپت ہوچکی ہے۔ اب تک 406481493 لوگوں کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں مین 1363123 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔
ملک میں مستحق آباد کو کورونا کی ٹیکہ کاری کے دائرے میں لانے کا نیا مرحلہ 21 جون سے شروع ہوا ہے اور ٹیکوں کی زیادہ دستیابی کے ساتھ اس مہم کو تیز کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS