پرانی دہلی میں منعقد میٹنگ سے آل انڈیا یو نانی طبی کا نگریس کے عہدیداران کااظہارخیال

0

نئی دہلی(محمدغفرا ن /ایس این بی) : آل انڈیا یو نانی طبی کا نگریس کے نیشنل ٹریثرار ڈاکٹر سنجے ڈھینگرانے افسوس کے ساتھ کہاکہ پورے ملک کے حالات بیحد خراب ہیں،البتہ عوام کے مسائل حل کر نے بجائے صرف مذہب کے نام پر لڑایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ جو حکومت ہندوراشٹر بنا نے کی بات کررہی ہے ، وہ بالکل غلط ہے ،یہاں سبھی مذاہب کے لوگ صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آرہے ہیں ،گنگا جمنی تہذیب اسکی سب سے بڑی مثال ہے، لہٰذا ہندوستان صرف آئین و دستور کے مطابق ہی چلے گااوراسی میںملک کے ساتھ ساتھ عوام کی کامیابی و ترقی ہے ، نیزیہاں کا سیکولرازم بھی اہمیت کا حامل ہے۔ مذکورہ تاثرات کااظہار موصوف نے پرانی دہلی میں منعقد ایک میٹنگ میں کیا۔ ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا،جو کہ مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں، نے فخر کے ساتھ کہاکہ میں مسلم علاقے میں پیدا ہوا ، کبھی مجھے کبھی کسی سے ڈر وخوف نہیںہوا اور نہ آج ہوتا ہے ، لیکن ایک سازش کے تحت ماحول خراب کیا جارہا ہے اور لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا کی جارہی ہیں ، جسے ہمیں سمجھنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اچھے برے لوگ ہر قوم میں ہوتے ہیں ، لیکن ایک مذہب کوہی قصوروار قرار دیا جانا بالکل غلط ہے۔ڈاکٹر ڈھینگرا کا یہ بھی کہناتھا کہ ایسے تشویش بھرے حالات میں ضروری ہے کہ مذاہب کے پیشوا آگے آئیں اور گلی ، کوچوںہی نہیں بلکہ ہر گھر جاکر لوگوں کو امن و آشتی کا پیغام دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج دیکھیں پیٹرول ، ڈیزل سمیت تمام خوردنی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، اس پر کسی کا دھیان نہ جائے ،ہندو-مسلم کے درمیان تفرقہ پھیلا کرانگریزوں کی طرز پر حکومت کی جارہی ہے ۔اس موقع پرآل انڈیا یو نانی طبی کا نگریس کے چیئرمین اوریونائٹیڈ مسلم آف انڈیا کے کنوینر حکیم و ڈاکٹر سید احمد خان نے اپنی گفتگو میں کہاکہ دنیا میں ہندستان واحدایسا ملک ہے جہاںہندو ، مسلم ،سکھ ،عیسائی ،جین ، بودھ ،پارسی سمیت مختلف طبقے کے لوگ ہزاروں سال سے پیار ومحبت کے ساتھ رہتے آئے ہیں، اور سبھی تہوار مل جُل کرجشن کے طور پر مناتے ہیںیہی ہماری تہذیب وثقافت ہے۔ڈاکٹر خان نے یہ بھی کہاکہ ہم سب انسانیت کے پیروکار ہیں اور سبھی مذاہب انسانیت کی تعلیم دیتے ہےںاورتمام مذاہب کا احترام بھی لازمی ہے ،لہٰذاایسی تشویشناک صورتحال میںموجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی اتحادویکجہتی ، گنگاجمنی تہذیب ،آپسی ایکتا ،بقائے باہمی ہم آہنگی اور پیار ومحبت کو قائم کر کے نفرت و عداوت کا خاتمہ کریں، کیو نکہ اسی میں ہندوستان کی طاقت کا راز پوشیدہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS