ایس ایس سی جی ڈی کانسٹیبل 2023

ایس ایس سی جی ڈی کانسٹبل امتحان کا اسکور کارڈ 8 مئی کو جاری کردیا گیاہے ، جسمانی ٹیسٹ 15 مئی تک

0

اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس ایس سی جی ڈی کانسٹیبل بھرتی کے کمپیوٹر پر مبنی امتحان (سی بی ٹی) میں شامل ہونے والے امیدواروں کا اسکور کارڈ 8 مئی کو جاری کردیا گیا ہے ۔ ایس ایس سی کی طرف سے نمبر جاری کرنے کے بعد امیدوار سرکاری ویب سائٹ ssc.nic.in پر جا کر اپنا سکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
اس بھرتی کی اہمیت :اس بھرتی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، این سی بی، ایس ایس ایف اور آسام رائفلز جیسی فورسز میں تعینات کیا جائے گا۔جسمانی ٹیسٹ 15 مئی تک ۔کانسٹیبل تحریری امتحان کا نتیجہ ایس ایس سی نے 8 اپریل کو اعلان کیا تھا۔ کامیاب امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ یکم مئی سے شروع ہو گئے ہیں۔ جسمانی ٹیسٹ 15 مئی تک ہوں گے۔ اس کے لیے ایڈمٹ کارڈ پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کا عمل :سرکاری ویب سائٹ ssc.nic.in پر جائیں۔لنک ویب سائٹ کے ہوم پر ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔ اس پر کلک کریں۔درخواست کردہ معلومات درج کرکے جمع کروائیں۔آپ کا اسکور کارڈ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔اپنا سکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔ایک پرنٹ آؤٹ لیں اور اسے مزید ضرورت کے لیے اپنے پاس رکھیں۔ll

جی ڈی کانسٹبل اسکور کارڈ
چیک کرنے کی لنک : ssc.nic.in

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS