سری لنکا میں ایندھن کے ذخیرہ اندوزوں پر ملک گیر چھاپے

0

کولمبو: (یو این آئی/ژنہوا) سری لنکا میں پولیس نے اتوار کو ڈیزل اور پیٹرول کی دوبارہ فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیر چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔
پولیس کے ترجمان نہال تھلڈوا نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بڑی تعداد میں لوگ گیس اسٹیشنوں پر ایندھن خرید رہے ہیں تاکہ اسے زیادہ قیمتوں پر دوبارہ فروخت کیا جا سکے۔ نہال تھلڈوا نے کہا کہ اس سے لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ ایندھن کی دستیابی کے باوجود لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔دریں اثنا، بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے کہا کہ ہفتے کی رات پیٹرول کی ایک کھیپ کولمبو پہنچی، جسے اتارنا شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول سے لدا ایک اور جہاز 25 مئی کو یہاں پہنچے گا۔اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا کو زرمبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے ایندھن کی قلت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS