ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے سری لنکاکی خواتین ٹیم کا اعلان

0

کولمبو (یو این آئی) : سری لنکا نے اس ہفتے ہندوستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے اپنی 19 رکنی ٹیم میں چھ نئے چہروں کو شامل کیا ہے ۔ یہ چھ کھلاڑی اس ماہ کے شروع میں پاکستان دورے کا حصہ نہیں تھیں۔ بائیں ہاتھ کی 21 سالہ تیز گیند باز تاریکا سیونڈی، 16 سالہ آل راؤنڈر وشمی گنارتنا، 22 سالہ ستیہ سندیپنی، ملشا شہنی کے علاوہ ان کیپڈ لیگ اسپنر رشمی ڈی سلوا اور وکٹ کیپر کوشانی نتیانگنا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ . پاکستان کے دورے پر آخری لمحات میں متبادل ٹیم میں شامل کی گئی ہنسیما کرونارتنا اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ تجربہ کار وکٹ کیپر پرسادینی ویراکوڈی اور نوجوان بائیں ہاتھ کے اسپنر سچنی نسنسالا کو اس ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی ہے ۔ تمام ان کیپڈ کھلاڑیوں میں، رشمی کے پاس اپنا ڈیبیو کرنے کا اچھا موقع ہوگا کیونکہ سری لنکا کرکٹ ایک طویل عرصے سے دائیں بازو کے لیگ اسپن کی تلاش میں ہے ۔ نوجوان وشمی نے اسٹروک کھیلنے کی صلاحیت سے سب کو متاثر کیا ہے لیکن کوچنگ اسٹاف انہیں قومی ٹیم کا باقاعدہ رکن بنانے میں وقت لگا رہا ہے ۔
اتنے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بورڈ اپنی ٹیم کی اوسط عمر کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جن کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے ۔
چماری اٹاپٹو ٹیم کی قیادت کریں گی جس میں اودیشیکا پربودھنی اور اوشاڈی رانا سنگھے تیز گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ رشمی کی لیگ اسپن کے علاوہ، ٹیم کے پاس انوکا رناویرا اور سوگندھا کماری کے لیفٹ آرم اسپن کا متبادل موجود ہے ۔
سری لنکا کو ہندوستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 23، 25 اور 27 جون کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے ۔ اس کے بعد ٹیمیں یکم، 4 اور 7 جولائی کو تین ون ڈے کھیلنے کے لیے پلیکیل جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS