کووڈ پازٹیو ہونے کی وجہ سے اشون انگلینڈ نہیں جا سکے

0

ممبئی (یو این آئی) : ہندوستان کے آل راؤنڈر روی چندرن اشون کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے وہ ابھی تک انگلینڈ نہیں جا سکے ہیں۔ ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف یکم سے پانچ جولائی تک پانچواں ٹیسٹ کھیلنا ہے ۔ اشون فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکول مکمل کرنے کے بعد ہی وہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے ۔ ہندوستانی ٹیم کے باقی ارکان 16 جون کو انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔
اشون ٹیم کے باقی ارکان کے ساتھ انگلینڈ کا سفر نہیں کر سکے ہیں کیونکہ جانے سے پہلے ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ تاہم توقع ہے کہ وہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے ۔ تاہم وہ لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ میں نہیں کھیل سکیں گے ۔
ہندوستان کی ٹیم کے بقیہ ارکان لیسٹر شائر میں موجود ہیں اور بولنگ کوچ پارس مہامبرے اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھوڑ کی قیادت میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ راہل دراوڑ، رشبھ پنت اور شریس ایر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں اور منگل کو لیسٹر شائر روانہ ہوں گے ۔
وی وی ایس لکشمن کی ہدایت میں آئرلینڈ جانے والی ٹیم کے ارکان 23 یا 24 جون کو ڈبلن کے لیے روانہ ہوں گے ۔ ہندوستان کو 26 اور 28 جون کو آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ہندوستان اس سیریز میں 2-1 سے آگے ہے ۔ یہ پانچواں ٹیسٹ ہے جو ہندوستان یکم جولائی سے کھیلے گا، اس کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS