نئی دہلی:(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ راجیو گاندھی کھیل رتن
ایوارڈ کا نام بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
مسٹر امیت شاہ نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں نے کہا کہ “یہ ملک میں کھیلوں سب سے بڑے اعزاز ‘کھیل رتن ایوارڈ’ کو
ملک کے عظیم ترین کھلاڑی میجر دھیان چند جی کے نام پر رکھنا انہیں حقیقی خراج تحسین ہے۔ کھیلوں کی دنیا سے وابستہ ہر
ایک کے لیے یہ قابل فخر فیصلہ ہے۔ میں اس کے لیے تمام اہل وطن کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی جی کو مبارکباد
پیش کرتا ہوں”۔
دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ ‘میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ’ ملک کے ہر کھلاڑی کو ہاکی
کےجادوگر دھیان چند جی کی ملک کے تئيں لگن، اس کی قدر بڑھانے کے عزم اور تاریخی کامیابیوں سے متاثر کرے گا اور
کھیلوں کی دنیا میں ترنگے کو بلندیوں تک لے جائے گا۔
دوسری طرف مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے جمعہ کے روز کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ اعلیٰ ترین کھیل
ایوارڈ ‘راجیو گاندھی کھیل رتن’ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔پٹولے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بھارتیہ
جنتا پارٹی کی زیرقیادت مرکزی حکومت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نہرو- گاندھی سے سخت نفرت ہے۔ اس نفرت انگیز
ذہنیت کی وجہ سے مودی حکومت ان کے نام پر اسکیموں اور پروجیکٹوں کے نام تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ ملک کے
اعلیٰ ترین کھیل کے ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن کا نام تبدیل کرنے کا خیال بھی اسی نفرت کی اصل وجہ ہے۔
پٹولے نےمزید کہا کہ ہاکی میں میجر دھیان چند کا بہت بڑا تعاون ہے۔ کھیل کے لئے اگر ایک اور ایوارڈ میجر دھیان چند
کےاعزاز میں دیا جاتا یا ان کے نام پر کھیل شعبے کے لئے کوئی بڑا منصوبہ ہوتا ، تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق
وزیر اعظم راجیو گاندھی نے جدید ہندوستان میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ ان کے نام پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا
مظاہرہ کرنے والے بہت سے کھلاڑیوں کو اس ایوارڈ کے ذریعہ سرفراز کیا گیا ہے۔
کھیل ایوارڈ: اپنی اپنی ڈفلی،اپنا اپنا راگ، جانیں تفصیلات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS