کس میدان میں ملے چھتیس گڑھ کو10 قومی ایوارڈ؟

0

نئی دہلی:(یو این آئی) چھوٹی جنگلی پیداوار کلکشن کے شعبے میں ‘ماڈل اسٹیٹ’ کے طور پر ابھرے چھتیس گڑھ کو مرکزی حکومت نے مختلف زمروں میں 10 فرسٹ انعامات سے نوازا ہے۔مرکزی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے جمعہ کو ورچوئل ذرائع سے چھتیس گڑھ کو یہ ایوارڈ دیا۔اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ریاست نے ملک میں سب سے زیادہ جنگلات کی پیداوار خرید کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی ان کوششوں کی وجہ سے جنگل میں رہنے والوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار مل رہا ہے۔پچھلے دو سالوں میں چھتیس گڑھ حکومت نے جنگل میں رہنے والوں اورچھوٹے جنگلات کی پیداوار جمع کرنے والوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے انقلابی فیصلے کیے، جس سے کم قیمت میں فروخت ہونے والی چھوٹی جنگلی پیداوارکو بیش قیمتی بنادیا ہے اوراس کابراہ راست فائدہ یہاں کے جنگلی پیداوارکو جمع کرنے والوں کو ملنے لگاہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھتیس گڑھ آج چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں ملک میں اول ریاست بن گئی ہے۔ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا میریڈیٹ (ٹرائیفیڈ) نے ون دھن یوجنا اور کم سے کم امدادی قیمت اسکیم کے تحت مختلف زمروں میں ریاستوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیاہے۔ ایوارڈ کے آٹھ زمروں میں سرفہرست چھتیس گڑھ نے نئی مصنوعات اور جدت طرازی کے زمرے میں بھی دو ایوارڈ حاصل کئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS