جنوبی کوریا نے روس کے 7 بینکوں پر پابندی عائد کی

0

سیول (یو این آئی) جنوبی کوریا نے روس پر اپنی اقتصادی پابندیوں کے تحت سات روسی بینکوں اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ مالی لین دین پر پابندی لگا دی ہے ۔ملک کی وزارت خزانہ نے منگل کو کہا کہ اس نے “سخت سفارش” کی ہے کہ مقامی عوامی اور مالیاتی ادارے بدھ کے بعد جاری کیے جانے والے روسی حکومت کے بانڈ میں اپنی سرمایہ کاری روک دیں۔یہ پابندی امریکی پابندیوں کے لئے رعایتی مدت کی تعمیل کرے گی۔ یہ لین دین صرف زراعت، کووڈ-19 ادویات اورتوانائی سپورٹ کے لیے کی جائے گی۔وزارت نے کہا کہ جنوبی کوریا بھی یورپی یونین کے تفصیلی منصوبے کے سامنے آتے ہی فوری عالمی ادائیگی کے نظام سے روسی بینکوں کے ساتھ لین دین فوری طور پربند کر دے گا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسبربینک، وی ای بی، پی ایس بی، وی ٹی بی، اوٹ کریٹی، سووکوم او نووکوم وہ سات روسی بینک ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS