روسی فوج نے کیف کی سائبر سہولتوں کو نشانہ بنایا

0

ماسکو(یو این آئی) :روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بدھ کو کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کی انفارمیشن وار اینڈ سائکولوجیکل آپریشنز سنٹر اور یوکرین سیکورٹی سروس (ایس بی یو) کی سہولت کو نشانہ بنایا ہے تاکہ روس کے خلاف کیف کے معلوماتی حملوں کو روکا جاسکے۔مسٹر کوناشنکوف نے نامہ نگاروں سے کہاکہ روس کے خلاف انفارمیشن حملے کو روکنے کیلئے روسی فوج نے کیف میں ایس بی یو ٹیکنیکل سروس اور 72ویں انفارمیشن سنٹر اور سائکولوجیکل آپریشن سنٹر پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی مہم کے دوران کسی بھی رہائشی عمارت کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS