کووڈ سے متاثرہ ناگپور کی لڑ کی کی موت،سونو سود کا اظہار افسوس

0
Image:TimesofIndia

حیدرآباد۔ : (یواین آئی) مہاراشٹرکے ناگپور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی بھارتی کی علاج کے دوران حیدرآباد کے اسپتال میں موت ہوگئی۔ یہ لڑکی کورونا سے متاثر تھی۔ اس کو فلم اداکار سونو سود جو لوگوں کی مدد کے لئے مشہور ہیں کی کوششوں کے سبب ایرایمبولنس کے ذریعہ تلنگانہ کے دارالحکومت منتقل کیاگیا تھا۔ اداکار کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔

اداکار نے کہا کہ یہ لڑکی گذشتہ ایک ماہ سے ای سی ایم او مشین پر تھی۔ انہوں نے اس لڑکی کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS