سونیا نے انتخابی ریاستوں کے صدور سے استعفیٰ مانگا

0
image:theindianexpress

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیاگاندھی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کراری شکست کے بعد اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کی ریاستی اکائیوں کے صدور کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا ہے۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ’کانگریس صدر سونیاگاندھی نے اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کی ریاستی اکائیوں کے صدور کو استعفیٰ دینے کیلئے کہاہے تاکہ ریاستی کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جاسکے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS