سونیا نے کانگریس اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاوس میں واقع پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں آج لوک سبھا اراکین کے ساتھ ریاست وار میٹنگ کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں جو قومی سطح کے امور اٹھائے گئے ہیں انہیں اپنے علاقہ کے عوام تک پہنچانے کا کام کریں۔ محترمہ گاندھی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ختم ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں ریاست وار لوک سبھا اراکین پارلیمان کی میٹنگ بلائی اور اراکین سے کہاکہ اس اجلاس کے دوران جن امور کو پارٹی نے اٹھایا ہے ان سب کی آواز پارلیمنٹ کے باہر جانی چاہے۔ ان امور کو تمام راکین اپنے اپنے علاقہ کے عوام کے درمیان جاکر اٹھائیں۔ خیال رہے کہ اس بار بھی کانگریس نے ایوان کے دونوں اجلاس میں کسانوں کے امور اٹھائے اورخاص طورپر لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ اجے مشرا ’ٹینی‘ کے بیٹے کی گاڑی سے کسانوں کو کچلنے کے معاملے پر انہیں برخاست کرنے کی مانگ کی۔ اس کے ساتھ ہی اراکین پارلیمان کی معطلی کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے اس پر جم کر ہنگامہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS