’بھارت جوڑویاترا‘ میں سونیا گاندھی کی شرکت

0

بنگلورو، (ایجنسیاں) : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ان دنوں خبروںمیں ہے۔ جمعرات کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی بھی اس یاترا میں شامل ہوئیں۔ کنیا کماری سے کشمیر کی یہ یاترا فی الحال کرناٹک تک پہنچی ہے۔ راہل گاندھی جمعرات کو دورے کے دوران اپنی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ نظر آئے۔ اس دوران ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ان میں سے ایک تصویر، جس میں راہل گاندھی اپنی ماں سونیا گاندھی کے جوتے کے فیتے سڑک کے بیچ میں باندھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، بہت وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر کافی تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
کرناٹک کے منڈیا ضلع کے بیلار سے کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے 29ویں دن کی شروعات ہوئی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی جمعرات کو منڈیا،
کرناٹک میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوئیں اور راہل گاندھی اور دیگر لوگوں کے ساتھ پد یاترا کی۔ سونیا نے منڈیا ضلع کے ڈاک بنگلہ علاقے سے پد یاترا کا
آغاز کیا۔ وہ پہلی بار ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوئیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل منڈیا میں سونیا کی پدیاترا اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اسے
دیوے گوڑا خاندان کے غلبے والا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ سونیا گاندھی جی
اس یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس سے کرناٹک میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ راہل گاندھی اور کئی دوسرے کانگریسی لیڈروں اور کارکنوں نے 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے
کنیا کماری سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کی تھی۔
یہ یاترا اگلے برس کے شروعات میں کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کے تحت کل 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS